بہاول پور: کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے سمہ سٹہ کےعلاقے میں مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق بہاولپور میں سمہ سٹہ کے جنگل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی گئی تو علاقے میں چھپے دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے بعد اہلکاروں کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلا ک ہوگئے۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا جو جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے جب کہ ان کے قبضے سے دستی بم اوردھماکاخیزمواد بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی لاشوں تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جب کہ علاقے میں دہشت گردوں کے مزید ساتھیوں کے شبے میں سرچ آپریشن بھی کیا جارہا ہے۔
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.