Latest National, International, Sports & Business News

بھارت سے شکست کے بعد پی سی بی کا شاہد آفریدی کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ

کولکتہ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت سے شکست، ٹیم کی ناقص حکمت عملی اور پرفارمنس کے بعد پی سی بی نے شاہد آفریدی کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے خلاف ناکامی اور ٹیم کی مایوس کن قیادت کے بعد پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کو بطور کپتان مزید برداشت نہیں کیا جاسکتا جب کہ وہ پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرچکے ہیں اور ٹی ٹوئںٹی ورلڈ کپ سے قبل چیرمین پی سی بی شہریار خان بھی شاہد آفریدی کو کپتانی سے ہٹانے کا اشارہ دے چکے ہیں۔ دوسری جانب پی سی بی شاہد آفریدی کے میڈیا میں دیئے جانے والے بیانات سے بھی پریشان ہے اوراب فیصلہ کرلیا گیا ہے کہ اس حوالے سے بھی مزید نرمی نہیں برتی جائے گی ۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.