Latest National, International, Sports & Business News

بھارتی کرکٹ دشمنی پر سابق کرکٹرز بھی تشویش کا شکار

لاہور:  بھارت میں کرکٹ دشمنی پر سابق کرکٹرز بھی تشویش میں مبتلا ہیں، وسیم باری کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں خطرات صرف پاکستان ٹیم کیلیے ہیں، وزارت داخلہ نے درست موقف اختیار کیا۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کا بھارت سے میچ دھرم شالا سے کولکتہ منتقل کیے جانے کے بعد وہاں بھی انتہاپسندوں کی دھمکیوں میں تیزی آگئی۔ سیکیورٹی کی تحریری ضمانت نہ ملنے پر فی الحال وزارت داخلہ نے گرین شرٹس کی روانگی روک دی ہے، پڑوسی ملک میں کرکٹ دشمنی پر سابق کرکٹرز بھی تشویش میں مبتلا ہیں، وسیم باری نے کہا کہ میگا ایونٹ میں کسی اور ٹیم کا کوئی مسئلہ نہیں خطرات صرف پاکستانی اسکواڈ کیلیے ہیں، ان حالات میں وزارت داخلہ نے درست موقف اختیار کیا، ٹھوس ضمانت کے بغیر پلیئرز کو نہیں بھجوانا چاہیے، انھوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے سیکیورٹی کی مکمل یقین دہانی کے بعد ہی شرکت کرنا مناسب ہوگا۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.