اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی ٹیم کی فول پروف سیکیورٹی کی تحریری ضمانت نہ ملنے تک ٹیم کو بھارت نہیں بھیجا جائے گا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ بھارت میں کھیلنے کے حوالے سے آئی سی سی اور بی سی سی آئی کا رویہ تو مثبت ہے لیکن وہاں پر ٹیموں کو سیکیورٹی دینا بھارتی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت پاکستانی کھلاڑیوں کی حفاظت کی یقین دہانی کروائے اور قومی ٹیم پر دباؤ نہ ہونے کی بھی یقین دہانی کرائی جائے کیونکہ حکومتی سطح پر فول پروف سیکیورٹی کی تحریری ضمانت نہ ملنے تک قومی ٹیم کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کے لیے نہیں بھیجیں گے۔
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.