Latest National, International, Sports & Business News

بگ تھری فارمولے کا حتمی فیصلہ، آئی سی سی کا اجلاس کل سنگاپور میں ہوگا

بگ تھری فارمولے پر حتمی فیصلے کے لیے آئی سی سی ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل سنگاپور میں ہو گا۔ پی سی بی چیرمین ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ ملکی مفاد کے مطابق موقف کو اجلاس میں پیش کریں گے۔

سنگاپور:() پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین ذکاء اشرف آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کے لیے سنگاپور پہنچ چکے ہیں۔ روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ اجلاس میں بگ تھری کے معاملے پر سچائی اور ملکی مفاد پُر مبنی مؤقف پیش کرینگے۔ آئی سی سی کے ارکان بورڈز کے سربراہان آٹھ فروری کو سنگاپور میں اکٹھے ہو رہے ہیں جہاں بگ تھری پلان یعنی کرکٹ کے تین بڑے ممالک انگلینڈ، آسٹریلیا اور بھارت کی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پر اجارہ داری کے متنازع مسودے پر فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.