بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم جنوبی افریقہ روان
قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت ذیشانی عباسی کر رہے ہیں ، تمام کھلاڑی مکمل فٹ اور جیت کے جذبے سے سرشار ہیں
لاہور: بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے لئے روانہ ہوگئی ۔ کھلاڑیوں نے ورلڈ چیمپئن بن کر وطن واپس آنے کے عزم اظہار کیا ۔ بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کھیلنے موجودہ ورلڈ چیمپئن قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم ذیشانی عباسی کی قیادت میں جنوبی افریقہ روانہ ہو چکی ہے ۔ تربیتی کیمپ میں تیاری سے قومی بلائنڈ ٹیم کے کپتان کافی پراعتماد نظر آئے ۔ ان کے مطابق سب سے مضبوط حریف بھارت ہے جس کے خلاف جیت بہت ضروری ہے ۔ بلائنڈ ٹیم میں بیشتر کھلاڑی نوجوان ہیں ۔ کوچ نفیس احمد کہتے ہیں کہ جونیئر کھلاڑیوں میں سنیئرز کی جگہ لینے کی صلاحیت تھی اس لئے انہیں میگا ایونٹ کے لئے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم متوازن ہے اور شائقین اچھی خبر کی امید رکھیں ۔ بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ آٹھ سال بعد ہورہا ہے اس سے پہلے دو ہزار چھ میں پاکستان فاتح رہا ہے ۔ اس میگا ایونٹ میں قومی بلائنڈ ٹیم کا پہلا امتحان روایتی حریف بھارت کے خلاف ہے ۔
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.