Latest National, International, Sports & Business News

برطانوی پولیس گرفتار کرلے تو کارکن ڈٹے رہیں، الطاف حسین

کراچی: متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ اگر برطانوی پولیس انہیں گرفتار بھی کرلے کارکن گھبرائیں نہیں اور ڈٹے رہیں کیونکہ گرفتاریاں اور قید و بند کی صعوبتیں حق پرستی کی جدو جہد کا حصہ ہیں۔ لندن سے جاری اعلامیے کے مطابق الطاف حسین نے کارکنوں کے نام اپنے پیغام میں تلقین کی ہے، اگر انہیں برطانوی پولیس کی گرفتار کرلے تو ساتھی گھبرائیں نہیں، میں بے قصور تھا، بے قصور ہوں اور میرا دامن صاف ہے، میں گرفتاری سے نہیں ڈرتا، گرفتاریاں، جھوٹے مقدمات اور قید و بند کی صعوبتیں حق پرستی کی جدوجہد کا حصہ ہوا کرتی ہیں۔ الطاف حسین کا مزید کہنا تھا کہ وہ جسمانی طور پر برطانیہ مٰیں ضرور مقیم ہیں لیکن روحانی طور پروہ اپنے وطن میں اپنے ساتھیوں اور عوام کے درمیان ہیں۔ قائد ایم کیو ایم نے کہا کہ حکومت اور الیکشن کمیشن ضمنی انتخاب کے سلسلے میں 22 اگست کو پرامن ووٹنگ یقینی بنائیں۔ ایم کیوا ایم کے قائد کے مطابق حق پرست عوام چاہے کسی بھی براداری سے تعلق رکھتی ہو ان کی برادری ایک ہی ہے، ایم کیوایم کسی نسلی و لسانی اکائی ، کسی قومیت یا برادری کے خلاف نہیں بلکہ سب کے حقوق کا احترام کرتی ہے۔ قبل ازیں لندن میں میڈیا کےنمائندوں سے بات کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ کہ وفاقی اورصوبائی حکمران قوم سے سچ بولیں کہ وہ ڈرون حملےنہیں رکواسکتے، تاریخ کتنی ہی تلخ اور تکلیف دہ کیوں نہ ہونئی نسل کو سچی تاریخ سے آگاہ کرنا چاہئے۔

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.