بجٹ مجموعی معیشت کی بہتری کیلئے حوصلہ افزاء مراعات لائے گا: اسحاق ڈا
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے ملازمتوں کے مواقع بڑھانے کیلئے اقدامات تجویز کئے گئے ہیں جبکہ صنعتوں کو مراعات دی جائیں گی۔
اسلام آباد:) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں ہونے والے اجلاس میں آئندہ مالی سال 2015-16ء کے بجٹ سے متعلق تجاویز پر غور کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ مجموعی معیشت کی بہتری کیلئے حوصلہ افزاء مراعات لائے گا۔ بجٹ کے نتیجہ میں عوام پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ترقی پر مبنی کوششوں کا اعتراف کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں تمام شعبوں کیلئے ترقی کے مواقع ہوں گے۔ ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے صنعتوں کو مراعات دی جائیں گی جبکہ آئندہ بجٹ میں ملازمتوں کے مواقع بڑھانے کیلئے اقدامات تجویز کئے گئے ہیں۔ –
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.