Latest National, International, Sports & Business News

بارشیں بیشتر فصلوں کیلیے فائدہ مندثابت ہونگی،زرعی ماہرین

اسلام آباد: زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ ملک بھر میں حالیہ بارشیں فصلوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گی تاہم یہ آم، سیب، آلو بخارے سمیت ایسے پھلدار درخت جن پر پھول آ رہے ہیں کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں، کسان حفاظتی تدابیر کے طور پر فصلوں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔

قومی تحقیقی مرکز برائے زراعت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عظیم اور پاکستان زرعی تحقیقی کونسل کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر شیر الطاف نے ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بارانی علاقوں سمیت ملک کے دیگر چنے اورگندم کی کاشت والے علاقوں کے لیے بارش سے فصل بہتر ہوگی تاہم جن علاقوں میں گندم کی فصل پر سٹے لگے ہوئے ہیں ان علاقوں میں بارش کے بعد اگر تیز ہوا چلتی ہے تو پھر گندم کی فصل کو نقصان ہو سکتا ہے۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.