ایشیا کپ، پاکستان کو سنبھلنے کا موقع میسر، آج یو اے ای سے مقابلہ ہوگا
ڈھاکا: ایشیا کپ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ آج متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گا، زخم خوردہ گرین شرٹس اپنا غصہ ’بچوں‘ پر نکالنے کو بے چین ہیں، بیٹسمینوں نے ناتجربہ کار ٹیم کے خلاف غفلت کی نیند سوئی فارم کو جگانے کی ٹھان لی۔
فتح کی صورت میں بھارتی ٹیم کے ہاتھوں ناکامی کا غم بھی غلط ہوجائے گا، خرم منظور کی جگہ عماد وسیم کو مل سکتی ہے، چار فاسٹ بولرز کے ساتھ کھیلنے کی حکمت عملی برقرار رہنے پر محمد نواز کا انتظار طویل ہوجائے گا، آل راؤنڈر شعیب ملک کہتے ہیں کہ پہلے میچ میں کنڈیشنز سے ناواقفیت لے ڈوبی، غلطیوں سے سیکھیں گے۔ دوسری جانب یواے ای بھی مین راؤنڈ میں فتح کی تلاش میں سرگرداں ہے، سری لنکا اور بنگلہ دیش دونوں کے خلاف میچز میں اسے بھی بیٹنگ لائن نے ہی دھوکا دیا، ہیڈ کوچ عاقب جاوید کہتے ہیں کہ ہمیں اپنی ٹیم سے بہتر کھیل کی توقع ہے۔
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.