ایج آف ٹومارو آج امریکی سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی –
ہالی وڈ کے صف اول کے اداکار ٹام کروز کی سائنس فکشن فلم ’ایج آف ٹومارو‘ آج امریکی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
لاس اینجلس: () فلمساز ڈو لیمان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم جاپانی ناول’ آل یونیڈ از کِل‘ سے ماخوذ ہے۔ ایج آف ٹومارو ایک ایسے فوجی کی کہانی ہے جسے اچانک خلائی مخلوق کے ساتھ جاری جنگ کے لئے میدان میں اتار دیا جاتا ہے اور لڑتے لڑتے وہ خلائی مخلوق کے خلاف ہر طرح کے داوٴ پیچ میں ماہر ہو جاتا ہے۔ فلم میں ٹام کروز کے ساتھ ایملی بلنٹ ، بل پکسٹن اور کئی دیگر نامور اداکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہیں۔ –
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.