Latest National, International, Sports & Business News

آباد کی تجاویز شامل ہونے سے تعمیراتی صنعت کی ترقی کی راہیں کھل گئیں

کراچی ( )آباد کے قائم مقام چیئرمین سلیم قاسم پٹیل نے کہا ہے کہ تعمیراتی صنعت نے موجودہ مالی سال کے پہلے دس ماہ کے اعدادو شمار کے مطابق 11.3 فیصد ترقی کی شرح حاصل کی ہے جو کہ گزشتہ سالوں میں منفی رہی تھی۔ یہ ایک نہایت مثبت صورتحال ہے اور تعمیراتی شعبہ کے لیے نہا یت قابل تحسین ہے کہ با وجود اس کے کہ ا من و امان اور سرمائے کی کمی جیسی منفی صورتحال تعمیراتی شعبہ کو در پیش تھی ۔ تعمیراتی شعبہ کی ترقی کی واحد وجہ بلڈرز اور ڈویلپرز کی انتھک محنت تھی جنہو ں نے ہر رکاوٹ کو عبور کیا اور اور اس ترقی کو ممکن بنایا،حالیہ بجٹ کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں سلیم پٹیل نے کہا کہ آباد نے جامع تجاویز مرتب کر کے حکومت کہ ارسال کی تھیںجس کا عکس حکومت کے مو جودہ بجٹ میں نظر آتا ہے۔ موجو دہ حکومت نے آباد کی تجاویز کو بروئے کا ر لاکر تعمیراتی صنعت کی ترقی کی راہیں کھول دیں ہیں۔ سلیم پٹیل نے کہا یہ ایک بین الاقوامی طور پر مسلمہ اصول ہے کہ تعمیراتی صنعت کی ترقی کو ملک کی معا شی ترقی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے سلیم قاسم پٹیل نے حکومت کے اس اقدام کی تعریف کی جس کے تحت ایچ بی ایف سی کی تنظیم نو کی جائے گی اور مطالبہ کیا کہ ایچ بی ایف سی کے بورڈ آف ڈاریکٹرز میں آباد کی نمائندگی بیحد ضروری ہے تا کہ متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کو گھر کی تعمیر کے لیے قرضوں کی فراہمی کو ممکن بنا یا جا سکے۔ قائم مقام چیئرمین آبادنے مارٹگیج ری فنانس کمپنی کی تشکیل کے حوالے سے کہا کہ یہ درست سمت میں ایک قدم ہے کیو نکہ اس سے تعمیراتی شعبہ کو متبادل زرائع سے سر مائے کی فراہمی ممکن ہو سکے گی اور اس حوا لے سے حکومت کے ایک ارب سے زائد ایکویٹی شیئر فراہم کرنا ایک مثبت اقدام ہے ۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.