کراچی: سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران نے اپنے ہی آئی جی کے خلاف انکوائری رپورٹ پیش کردی جس میں پولیس میں غیر قانونی بھرتیوں کا ذمہ داری آئی جی سندھ کو بھی قرار دیا گیا ہے۔
جسٹس امیرہانی مسلم ، جسٹس عظمت سعید اور جسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل لارجر بینچ نے پولیس میں تفتیشی لاگت كی تقسیم میں بدعنوانیوں كے معاملات كی تحقیقات نیب كے سپرد كرتے ہوئے ایك ماہ میں تحقیقات مكمل كركے عدالت میں پیش كرنے كی ہدایت كی ہے۔ عدالت کی جانب سے 16صفحات پر مشتمل فیصلے میں فاضل بینچ نے توقع ظاہر كی ہے كہ نیب غیر جانبدارانہ اور شفاف طریقے سے ان معاملات كی تحقیقات كرےگا، فاضل بینچ نے حكومت سندھ كو بھی ہدایت كی كہ وہ ان معاملات پر انكوائری رپورٹس كی روشنی میں كارروائی كرے اور چیف سیكرٹری سندھ صدیق میمن انكوائری رپورٹس اپنی تحویل میں لے كر ان كی حفاظت یقینی بنائیں تاكہ معاملات كے ریكارڈ میں گڑبڑ اور تبدیلی نہ كی جاسكے۔
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.