امریکی صدر باراک اوباما نے دو ہزار پندرہ کے دوران بھی امریکی فوجیوں کو افغانستان میں براہ راست کارروائیاں کرنے کا اختیار دے دیا۔
واشنگٹن امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق صدر باراک اوباما نے حالیہ ہفتوں کے دوران افغانستان میں دو ہزار پندرہ کے لیے ایک اور مہنگے ترین فوجی مشن معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت امریکی فوج کو مزید ایک سال افغانستان میں کارروائیاں کرنے کا اختیار مل گیا ہے۔ صدر اوباما نے امریکی فورسز کو اجازت دے دی کہ وہ امریکا اور افغان حکومت کے لیے خطرہ بننے والے طالبان اور شدت پسند گروپوں کے خلاف براہ راست کارروائیاں کریں۔ معاہدے میں امریکی جیٹ، بمبار طیاروں اور ڈرون کو بھی افغان فوج کی مدد کرنے کا کہا گیا ہے۔ اس سے پہلے امریکا نے اعلان کیا تھا کہ وہ دوہزار چودہ کے بعد افغانستان میں کسی بھی براہ راست کارروائی میں حصہ نہیں لے گا۔ –
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.