Latest National, International, Sports & Business News

انڈسٹری میں نئے آنیوالوں سے مقابلے کیلئے موجود نہیں ہوں: مادھوری

بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشت نے کہا ہے کہ انڈسٹری میں نئے آنیوالوں سے مقابلے کیلئے موجود نہیں ہوں۔

ممبئی: (آن لائن) بھارتی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری دونوں فلمیں ڈیڑھ عشقیہ اور گلاب گینگ اگرچہ باکس آفس پر زیادہ بزنس نہیں کر سکی ہیں تاہم اپنی طرف سے میں نے بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں میں کردار ایک دوسرے سے بالکل مختلف تھے۔ میں نے اپنی پوری محنت سے کام کیا تاہم انہوں نے کہا کہ میری انڈسٹری میں موجودگی آنیوالوں سے مقابلے کے لئے نہیں ہے بلکہ میں صرف اپنےکام اور صلاحیتوں پر توجہ دیتی ہوں۔ –

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.