Latest National, International, Sports & Business News

انقرہ بم دھماکوں کی ذمہ داری کالعدم کردستان فریڈم فالکن نے قبول کرلی

انقرہ: ترکی میں سرگرم کالعدم کردستان فریڈم فالکن ( ٹی اے کے) نے انقرہ میں دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی جس میں 37 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کی کالعدم تنظیم کردستان ورکرز پارٹی کی ذیلی تنظیم کردستان فریڈم فالکن نے انقرہ میں خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی جس میں 37 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے،  کالعدم جماعت نے اپنی ویب سائٹ پر دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ انقرہ میں دھماکے کا مقصد سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانا تھا تاہم عام شہریوں کی ہلاکت پر بھی کوئی دکھ نہیں اور نہ اس پر معافی مانگیں گے کیوں کہ ترک حکومت کی جانب سے ہم پر یہ جنگ مسلط کی گئی ہے جب کہ کالعدم تنظیم نے تین ہفتے قبل اسی طرز کے حملے کی بھی ذمہ داری قبول کی جس میں 29 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.