انجلیناجولی نے جادوگرنی کے روپ میں سب پرجادوکردیا
ہالی وڈ…انجلیناجولی نے جادوگرنی کے روپ میں سب پرجادوکردیا۔والٹ ڈزنی کی فلم میلیفسنٹ آئی اورچھاگئی۔تین روزمیں سات کروڑڈالرکماکرامریکی باکس آفس پرقبضہ جمالیا۔فلم میلیفسنٹ والٹ ڈزنی کی پچاس کی دہائی میں بنائی گئی فلم سلیپنگ بیوٹی کانیا جلوہ ہے۔خوبرواداکارہ انجلیناجولی نے فلم میں جادوگرنی کاکردارنبھایاہے۔میلیفسنٹ نے ریلیزکے تین دنوں میں سات کروڑ ڈالرکابزنس کرکیامریکی باکس آفس پرراج قائم کرلیاہے۔ایکس مین ڈیزآف فیوچرپاسٹ نیتین کروڑچھبیس لاکھ کمائے اوردوسرے نمبرپررہی۔اے ملین ویزٹوڈائی ان دی ویسٹ نے تین دن میں ایک کروڑاکہترلاکھ ڈالرسمیٹے اورامریکی باکس آفس پرتیسرے نمبرپرآگئی
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.