اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کراچی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے دہشت گردی اور مذہبی انتہا پسندی کے خلاف اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔
نیویارک: () اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجار کے جاری بیان کے مطابق بان کی مون نے بلوچستان میں خود کش حملوں کے نتیجے میں 24 افراد کی ہلاکت کی بھی شدید مذمت کی۔ انہوں نے حکومت پاکستان کی طرف سے اٹھائے گئے سیکورٹی اقدامات کو سراہتے ہوئے زور دیا کہ پاکستانی حکومت انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے دہشت گردی اور مذہبی انتہا پسندی سے نمٹنے کے لئے مذید اقدامات کرے۔
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.