اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے شہباز تاثیرکی رہائی کے معاملے پرغلط معلومات دینے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر کی گزشتہ روز رہائی کے معاملے پر غلط معلومات دینے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ ترجمان کے مطابق کمیٹی میں ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی این سی ایم سی شامل ہیں جب کہ کمیٹی 2 دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ ترجمان کے مطابق وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ آئی جی بلوچستان نے شہباز تاثیر کی بازیابی سے متعلق آپریشن کی خبر کیوں دی، شہباز تاثیر کی بازیابی سے متعلق اصل واقعات خبرکے برعکس تھے جب کہ ہمیں قوم کے سامنے سچ بولنے کی عادت ڈالنی چاہیے۔ واضح رہے کہ سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر کل کوئٹہ کے علاقے کچلاک سے بازیاب ہوئے اور آئی ایس پی آر کے مطابق شہباز تاثیر کو انٹیلی جنس بنیاد کی گئی کارروائی میں بازیاب کرایا گیا۔
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کے باعث کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا جب کہ شارجہ میں سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں شدید بارش کے بعد نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی اورگزشتہ کئی برسوں میں تیز بارشوں کا ریکارڈ بھی ٹو ٹ گیا۔ تیز بارش کے باعث تمام پروازیں منسوخ، شاپنگ مرکز گلوبل ویلج اور تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے۔ دبئی کی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کررہی ہیں، دبئی کے بلدیہ حکام نے شارجہ میں سیلاب کی وارننگ جاری کرتے ہوئے عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں اور کہا ہے کہ تیز ہواؤں کے دورانیئے میں شیشے کے دروازوں سے دور رہا جائے۔
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.