اداکارہ نگار خان پاکستانی بزنس مین سے شادی کرے گی
بالی وڈ کی اداکارہ گوہر خان کی بڑی بہن نگار خان نے ایک پاکستانی تاجر سے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تا ہم زیادہ تر منفی کردار ادا کرنے والی اداکارہ نے اس کا نام بتانے سے انکار کیا ہے۔
ممبئی(ویب ڈیسک) نگار خان ایک پاکستانی بزنس مین سے شادی کی منصوبہ بندی کر رہی ہے،جو اس وقت دبئی میں مقیم ہے۔رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے اس پاکستانی کا نام بتائے بغیر اس سے ملاقاتوں اورمستقبل میں زندگی کا ساتھی چننے کا اعتراف کیا ہے ، تا ہم اس کی شناخت بتانے سے فی الحال گریز کیا ہے،کیونکہ وہ اس کو میڈیا کی نظروں سے دور رکھنا چاہتی ہے۔ نگار خان نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس کا تعلق فلمی صنعت سے نہیں،اور وہ انتہائی اچھے مزاج کا مالک ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ شادی کی پروپوزل اس کی طرف سے ہی پہلے آئے گی،اور شادی کے بعد کچھ عرصے کے لئے فلمی صنعت کو خیر باد کہہ دے گی۔ –
تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.